ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپنروں کو گر سکھا رہے ہیں ٹیم انڈیا کے سابق اسپنرسنیل جوشی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے اسپنروں کو گر سکھا رہے ہیں ٹیم انڈیا کے سابق اسپنرسنیل جوشی

Sun, 12 Feb 2017 11:37:08    S.O. News Service

حیدرآباد، 11 فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر سنیل جوشی کو سپن مشیر کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ مہدی حسن سراب، تاج الاسلام جیسے نوجوان اسپنروں کی مدد کرنے کے علاوہ دیگر نوجوان اسپنروں کو تیار کرنے میں شراکت دے سکیں۔ بنیادی طور پر جوشی اب بی سی بی صدر نجم الحسن اور کرکٹ آپریشن چیف اکرم خان کے ساتھ حیدرآباد میں ہیں۔ ویسے بھی اس وقت تقریبا ہر غیر ملکی ٹیم ہندوستانی اسپنروں سے کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتی ہے۔یہ ابھی پتہ نہیں چلا ہے کہ انہیں کم مدت یا طویل مدت کے لئے مقرر کیا جائے گا کیونکہ بنگلہ دیش کو سری لنکا سمیت کئی دیگر ممالک میں ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم خان سمیت سینئر بی سی بی حکام نے ایک اچھا سپن کوچ لینے کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ انیل کمبلے سے مشورہ لیاتھا۔

ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کمبلے نے اس کے بعداپنی ریاست کے ساتھی جوشی کا نام بتایا جو کہ ابھی آسام کی سینئر ٹیم کو کوچنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع نے کہاکہ ہاں، انیل کی تجاویز کے بعد سنیل سے بی سی بی نے پیشکش کی ہے، ابھی اس پر ابتدائی بات چیت ہوئی ہے، پہلے اس پر بات ہوئی کہ جوشی اس ٹیسٹ میچ سے پہلے ٹیم سے جڑیں گے لیکن اب انہیں طویل مدت کے لئے رکھنے پر بات چل رہی ہے۔ سنیل ابھی حیدرآباد میں ہیں تاکہ وہ معلوم کر سکیں کہ انہیں کس طرح کا معاہدہ دیا جا رہا ہے۔


Share: